حیدرآباد۔ تلنگانہ کے کئی اضلاع میں ہلکی بوندا باندی کے باوجود حیدرآباد میں گذشتہ چند دن سے موسم خشک اور گرم ہے ۔ جمعرات کو اعظم ترین درجہ حرارت شہر میں 33.9 ڈگری سلسئیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے چار ڈگری زیادہ ہے ۔ تاہم دوپہر میںشہر میںکچھ مقامات پر ہلکی بوندا باندی ہوئی ۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائیٹی کے بموجب شہر میں آئندہ تین دن کے دوران ہلکی سے اوسط بارش کچھ مقامات پر ہوسکتی ہے ۔ ان ایام کے دوران شہر میں درجہ حرارت بھی 32 تا 34 ڈگری کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔ اقل ترین درجہ حرارت 23 تا 25 ڈگری سلسئیس ہوسکتا ہے ۔ تلنگانہ میں کچھ اضلاع میں آج اوسط بارش ہوئی ملگ ‘ نرمل ‘ جگتیال ‘ رنگاریڈی اور ناگرکرنول میں 28 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ۔ نلگنڈہ میں گھن پور کے مقام پر 29.5 ملی میٹر بارش ہوئی ۔
