حیدرآباد ۔ 31 مئی (سیاست نیوز) ملک کی دارالحکومت دہلی سے الیکٹرانک سگریٹس کی خریداری کرتے ہوئے حیدرآباد میں فروخت کرنے والے تین افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ کمشنر ٹاسک فورس ساوتھ ایسٹ زون اور آئی ایس سدن پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران 22 سالہ سید ادریس ساکن منگل ہاٹ، 20 سالہ امیرخان ساکن ملے پلی اور 23 سالہ محمد اسد ساکن سنتوش نگر کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 109 اقسام کے الیکٹرانک سگریٹ، دو موٹرسیکل اور تین موبائل فون کو ضبط کرلیا جس کی کل مالیت 6 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ الیکٹرانک نکوٹین ڈیلوری سسٹم دی سگریٹس کو دہلی کے ساکن شاکر سے خریداری کررہے تھے اور زائد قیمت میں حیدرآباد میں فروخت کیا جارہا تھا۔ ع