حیدرآباد۔کورونا وباء کے پیش نظر حیدرآباد میں ایم ایم ٹی ایس ٹرین سرویس کے کام روک دیئے گئے تھے اور توقع ہے کہ آئندہ ہفتہ کاموں کا دوبارہ آغاز ہوگا۔ مرکزی مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی نے وزیر ریلویز پیوش گوئل سے ملاقات کے بعد یہ انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایم ٹی ایس سرویس سے غریب اور متوسط طبقات کے علاوہ خانگی ملازمین کو کافی سہولت ہوگی۔ وزارت ریلویز نے ایم ایم ٹی ایس کے کاموں کے دوبارہ آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچنے کیلئے عوام کو کوویڈ قواعد پر سختی سے عمل آوری اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر ریلوے سے خواہش کی گئی کہ کوویڈ قواعد کے ساتھ ایم ایم ٹی ایس سرویس کو بحال کیا جائے۔ مرکزی وزیر نے اس سلسلہ میں ہمدردانہ غور کا تیقن دیا۔ واضح رہے کہ کورونا وباء کے آغاز کے بعد سے ایم ایم ٹی ایس کی خدمات کو رد کردیا ہے۔