حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں کل شب سے بارش کے پیش نظر تلنگانہ کے چیف سکریٹری سومیش کمار نے حیدرآباد کے کلکٹر اور گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپویشن (جی ایچ ایم سی)کو ہدایت دی ہے کہ وہ چوکس رہے ۔انہوں نے صورتحال پر نظر رکھنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔تمام ملازمین کی رخصت منسوخ کردی گئی ہے اور ان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ چوکس رہیں، ساتھ ہی بارش سے پیدا شدہ مسائل کے حل کو یقینی بنائیں۔ بلدیہ کو پانی کے بھرجانے کے بشمول دیگر شکایات موصول ہوئی ہیں۔کئی مقامات پر شدید بارش کے نتیجہ میں درختوں اور کئی مقامات پر درختوں کی شاخوں کے گرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔