حیدرآباد میں بونال تہوار کے انعقاد پر 25 جون کواعلیٰ سطحی اجلاس

   


حیدرآباد: وزیر اینمل ہیسبنڈری سرینواس یادو نے کہا کہ جاریہ سال بونال کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے 25 جون کو ڈاکٹر ایم چنا ریڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ میں اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔ گزشتہ سال کورونا وباء کے باعث بونال تقاریب کا اہتمام نہیں کیا جاسکا تھا۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے جاریہ سال بڑے پیمانہ پر بونال تقاریب منعقد کرنے کی ہدایت دی ہیں۔ حکومت نے 15 کروڑ روپئے منظور کئے ہیں۔ سرینواس یادو نے بتایا کہ 11 جولائی کو گولکنڈہ ، 25 جولائی کو سکندرآباد اور یکم اگست کو حیدرآباد میں بونال تقاریب کا اہتمام کیا جائیگا ۔ جائزہ اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر پدما راؤ ، وزیر داخلہ محمود علی ، وزیر انڈومنٹ اندرا کرن ریڈی ، وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی ، وزیر لیبر ملا ریڈی ، میئر حیدرآباد جی وجئے لکشمی ، کمشنر انڈومنٹ انیل کمار ، ڈائرکٹر جنرل پولیس مہیندر ریڈی ، حیدرآباد ، سائبر آباد اور رچہ کنڈہ کے پولیس کمشنرس شرکت کریں گے۔