اسپیشل چیف سکریٹری رجت کمار نے افتتاح کیا
حیدرآباد۔3 ۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) اسپیشل چیف سکریٹری آبپاشی نے آج سلطان بازار کوٹھی کے علاقہ میں بینک آف مہاراشٹرا کی کارپوریٹ فینانس برانچ کا افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر بینک آف مہاراشٹرا کے اگزیکیٹیو ڈائرکٹر اے بی وجئے کمار موجود تھے ۔ بینک آف مہاراشٹرا جو عوامی شعبہ کا لیڈنگ بینک ہے ، اس نے حیدرآباد میں اپنی نئی کارپوریٹ فینانس برانچ قائم کی ہے۔ تلنگانہ میں بینک آف مہاراشٹرا کی برانچس کی تعداد بڑھ کر 38 ہوچکی ہے۔ رجت کمار نے کہا کہ بینک آف مہاراشٹرا نے تلنگانہ حکومت کے مختلف پراجکٹس میں اپنی حصہ داری ادا کی ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی برانچ مستقبل میں حکومت کی ضمانت پر قرضہ جات جاری کرے گا ۔ انہوں نے 2016 ء سے تلنگانہ میں آبپاشی کی ترقی کی تفصیلات بیان کیں۔ اس موقع پر بینک کی جانب سے 100 کروڑ کی منظوری کا مکتوب حوالے کیا گیا ۔ کارپوریٹ فینانس برانچ نے 3200 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔ توقع ہے کہ 31 مارچ 2022 ء تک یہ 5000 کروڑ تک پہنچ جائے گا ۔ نئی برانچ گورنمنٹ اکاؤنٹس اور کارپوریٹ اکاؤنٹس کے لئے قائم کی گئی ہے ۔ بینک آف مہاراشٹرا ہر ضلع میں کم از کم ایک برانچ کے قیام کا منصوبہ رکھتا ہے۔ 17 اضلاع میں فی الوقت 38 برانچس ہیں اور آئندہ 4 ماہ میں مزید 9 برانچس کا اضافہ ہوگا۔ زونل مینجر حیدرآباد آر جگن موہن نے بتایا کہ مارچ 2022 ء تک حیدرآباد زون کا کاروبار 12000 کروڑ سے تجاوز کرلے گا ۔ ر