حیدرآباد۔/6مارچ( سیاست نیوز)ڈاٹا سرقہ کیس کے بعد سے تلنگانہ اور آندھر ا پردیش کی حکومتوں کے ما بین لفظی تکرار میں شدت پیدا ہوگئی ہے ۔ آندھراپردیش کی حکومت نے الزام لگایا کہ تلنگانہ کی حکومت پولیس کا غلط استعمال کر رہی ہے اور حیدرآباد میں تلگو دیشم پار ٹی کی تائید کرنے والے عوام اور صنعت کاروں کو ہراساں کیا جارہا ہے ۔
ٹوئیٹر پر تلنگانہ حکومت کے خلاف مہم
حیدرآباد۔/6 مارچ ( سیاست نیوز)تلنگانہ حکومت کو شبہ ہے کہ ٹوئیٹر پر تلنگانہ کی حکومت اور پولیس کے خلاف چلائی جارہی بدنام کرنے کی مہم کے پس پشت چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو اور ان کے فرزند لوکیش کا ہاتھ ہے۔ تلنگانہ کی حکومت سائبر کرائم پولیس سے شکایت کر رہی ہے ۔ حکومت نے کہا کہ وہ چندرا بابو نائیڈو اور لوکیس کے خلاف ثبوت جمع کر رہی ہے۔