پرنسپل سکریٹری بلدی نظم و نسق دانا کشور کا جائزہ اجلاس
حیدرآباد ۔ 3 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : پرنسپل سکریٹری بلدی نظم و نسق دانا کشور نے شہر حیدرآباد میں بارش سے متاثرہ سڑکوں کی جنگی خطوط پر مرمت کرنے اور سڑکوں کو کھڈوں اور پتھروں سے پاک و صاف بنانے کی ہدایت دی ۔ کامپرہنسیو روڈ مینٹیننس پروگرام (CRMP) اسکیم کے حصہ کے طور پر زیر التواء کاموں کو عاجلانہ طور پر مکمل کرنے کی انجینئرنگ عہدیداروں اور ایجنسیوں کو بھی ہدایت دی گئی ہے ۔ ٹی یو ایف آئی ڈی سی آفس مانصاحب ٹینک میں اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ اس اجلاس میں کمشنر جی ایچ ایم سی امراپالی ، انجینئرس ، ایجنسی کے نمائندوں کے ساتھ سی آر ایم ایم پی ، ایس آر ڈی پی کے کاموں کا جائزہ لیا گیا ۔ دانا کشور نے زیر التواء کاموں کو تیزی سے تکمیل کرنے کی ہدایت دی ۔ سرکلس سطح پر اس کی نگرانی کرنے کے لیے انجینئرس اور ایجنسیوں کے نمائندوں کو روزانہ صبح فیلڈ پر پہونچکر کاموں کا معائنہ کرنے ، تعمیری کاموں کی پیشرفت کی تصاویر ، عوام کے ردعمل کو واٹس اپ گروپ میں شیئر کرنے کا مشورہ دیا گیا ۔ تاحال جو تعمیری کاموں کی تکمیل ہوئی ہے ان کی متعلقہ اڈیٹ رپورٹس پیش کرنے کی ایجنسیوں کو ہدایت دی گئی ۔ تھرڈ پارٹی ایجنسیوں سے بھی اڈیٹ کرانے پر زور دیا۔۔ 2