حیدرآباد: تلنگانہ کے ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے اتوار کے روز بتایا کہ حکومت کا نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا کوئی فوری منصوبہ نہیں ہے۔ اولڈ سٹی کے میرچوک کے علاقے میں بھروسہ سینٹر کی بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود علی نے بتایا کہ اگرچہ پورے ملک اور پڑوسی ریاست مہاراشٹرا میں کوویڈ 19 کے معاملات میں اضافہ ہو رہاہے ، لیکن ریاستی حکومت نےحیدرآباد میں کسی بھی رات کے کرفیو کا منصوبہ نے بنایا ہے۔محمود علی نے بتایا کہ پولیس کا کرفیو نافذ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ اس پابندی سے لوگوں کی زندگیوں پر برا اثر پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام مقدمات میں اضافے کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔محمود علی نے بتایا کہ کرفیو نافذ کرنے سے شہر کی زندگی اور کاروبار متاثر ہوں گے ، محمود علی نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ، اجتماعات سے گریز کریں اور فوری طور پر چہرے کے ماسک استعمال کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں میں COVID-19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کے تناظر میں ریاستی حکومت ایک دو دن میں حتمی فیصلہ کرے گی کہ آیا اسکولوں اور مدرسوں کو کام کرنے دیا جائے یہ نہ دیا جائے..