حیدرآباد میں سرما کی علامات، درجہ حرارت میں کمی شروع ہوگئی

   

صبح کے وقت ٹھنڈی ہوا چل رہی ہے، ہلکاسادھند چھا رہا ہے
حیدرآباد ۔ 26 اکٹوبر (سیاست نیوز) حیدرآباد میں موسم سرما کے جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔ شہر میں درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہورہی ہے بالخصوص حیدرآباد کے مضافات میں اقل ترین درجہ حرارت میں 16 تا 17 ڈگری سلسیس تک کمی دیکھی جارہی ہے۔ موسم سرما کی پہلی علامات میں صبح کے وقت ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں اور ایک ہلکا سا دھند چھارہا ہے۔ حیدرآباد میں موسم سرما اوائل نومبر میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے ڈیٹا کے مطابق جمعہ کو شہر کے بعض حصوں میں بالخصوص درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ بی ایچ ای ایل فیکٹری ایریا میں سب سے کم درجہ حرارت 16.9 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا اس کے بعد قطب اللہ پور میں 18.4 اور راجندر نگر میں 19.7 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔