حیدرآباد۔6 نومبر (یو این آئی) اسسٹنٹ کمانڈنٹس ؍ اگزیکٹیوزسب انسپکٹرس اور اگزیکٹیو (ایکس سرویس مین)ٹرینیزکے 17 ویں بیاچ کی پاسنگ آوٹ پریڈ نیشنل انڈسٹریل سیکوریٹی اکیڈیمی حیدرآباد میں ہوئی۔اس تقریب نے 25 ٹرینی عہدیداروں کیلئے ایک اہم سنگ میل مکمل کیا، جن میں دو خواتین اور 17 مرد سب انسپکٹرز شامل ہیں۔یہ ٹرینی عہدیداروں اور سب انسپکٹرس اپنے نئے کردار میں خدمات انجام دینے کیلئے تیار ہیں۔