حیدرآباد میں غیر مجاز تعمیرات ، شہریوں کے لیے درد سر

   

جی ایچ ایم سی کی خاموشی ، عہدیداروں کی ملی بھگت ، کارروائی سے قاصر
حیدرآباد۔19اگسٹ(سیاست نیوز) شہر میں غیر مجاز تعمیرات پر مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے اختیار کردہ خاموشی اور عہدیدارو ںکی ملی بھگت کے ذریعہ ہونے والی غیر مجازتعمیرات شہریوں کے لئے مشکلات کا سبب بن سکتی ہیں اسی لئے عہدیدارو ںکو ان تعمیرات کے خلاف کاروائی کے اقدامات تیز کرنے چاہئے کیونکہ اگر ان غیر مجاز تعمیرات کو لوگ دھوکہ دہی کا شکار ہوتے ہوئے خریدنے لگ جاتے ہیں تو ایسی صورت میں نہ صرف عوام بلکہ ان عہدیداروں کو بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جو کہ غیر قانونی اور غیر مجاز تعمیرات پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے ساؤتھ زون علاقہ میں جاری غیر مجاز تعمیرات کے سلسلہ میں عہدیدارو ںکو توجہ دہانی اور شکایات کے باوجود ان کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی جا رہی ہے اور ہمہ منزلہ عمارتو ںکی تعمیر مکمل ہونے کے علاوہ ان عمارتوں میں فلیٹس کی فروخت عمل میں لائی جانے لگی ہے۔ غیر مجاز تعمیرات کے سلسلہ میں مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے اقدامات پر تلنگانہ ہائی کورٹ نے کئی مرتبہ عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے لیکن اس کے باوجود شہر میں جاری تعمیرات بالخصوص ساؤتھ زون میں ہونے والی تعمیرات پر عہدیداروں کی خاموشی کے ذریعہ یہ تاثر دیا جا رہاہے کہ کورٹ کی جانب سے جاری احکامات کا اطلاق پرانے شہر کے علاقوں پر نہیں ہوتا۔ M