یومیہ قیمتوں میں نظرثانی سے غریب و متوسط طبقہ پر بھاری مالی بوجھ عائد
حیدرآباد /29 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں یومیہ نظرثانی کے بعد حیدرآباد میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 113 روپئے اور ڈیزل فی لیٹر 106.22 روپئے فروخت ہو رہاہے ۔ لاک ڈاؤن کورونا بحران سے ابھی ابھی حالت بحال ہو رہے ہیں ۔ ایک طرف پکوان گیس دوسری طرف اشیاء ضروریہ کے ساتھ ساتھ پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا غریب اور متوسط طبقہ پر مالی بوجھ بڑھ گیا ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق ماہانہ اخراجات میں 30 تا 40 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ جس سے غریب عوام کافی پریشان ہیں ۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو اپنے ٹیکس پر نظرثانی کرتے ہوئے عوام کو راحت پہونچانے کی ضرورت ہے۔ مغربی بنگال اور ٹاملناڈو کی حکومتوں نے ریاستی ٹیکس میں 2 روپئے کی کمی کرتے ہوئے اپنے طور پر عوام کو راحت فراہم کرنے کی کوشش کی ہے ۔ تلنگانہ حکومت کو بھی اس معاملے میں سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے عوام کو راحت فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔کیونکہ تلنگانہ ایک دولتمند ریاست ہے اور حکومت کی جانب سے ریاست میں بڑے پیمانے پر فلاحی اسکیمات متعارف کرائے گئے ہیں ۔ جس پر سالانہ 40 ہزار کروڑ روپئے خرچ کئے جارہے ہیں ۔ آج حیدرآباد میں پٹرول پر 37 پیسے اور ڈیزل پر 28 پیسوں کا اضافہ ہوا ہے ۔ ن