حیدرآباد: حیدرآباد میں موسم سرما کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے اور درجہ حرارت میں 3 تا 4 ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہوا۔ حیدرآباد میں اعظم ترین درجہ حرارت 32.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ اقل ترین درجہ حرارت 16.2 ڈگری سیلسیس رہا ۔ جنوب مشرقی ہواؤں کے نتیجہ میں تلنگانہ کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین دنوں تک گرم ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پیش قیاسی کی گئی ہے کہ اقل ترین درجہ حرارت 17 تا 18 ڈگری سیلسیس کے آس پاس جبکہ اعظم ترین 30 تا 32 ڈگری سیلسیس کے آس پاس ریکارڈ کیا جائے گا۔ صبح کے اوقات میں حیدرآباد اور مضافاتی علاقوں میں کہر کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ نظام آباد ، عادل آباد ، نلگنڈہ ، محبوب نگر اور کھمم میں درجہ حرارت حیدرآباد کی طرح رہے گا۔ دن کے اوقات میں گرمی کا احساس ہونے لگا ہے ۔