حیدرآباد میں ورلڈ کپ کے تین میچز ، 15 اکٹوبر کو ہند۔پاک مقابلہ

   

مبئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل کو آئی سی سی مینزکرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان یہاں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے الٹی گنتی ایونٹ میں کیا۔ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک 10 مقامات پرکھیلا جانے والا اب تک کا سب سے بڑا کرکٹ ورلڈکپ ہوگا، اس میں دس ٹیمیں شامل ہیں جس میں احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ٹورنمنٹ کے افتتاحی میچ اور فائنل کی میزبانی کی جائے گی۔ دیگر نو مقامات بنگلورو، چینائی، دہلی، دھرم شالہ، حیدرآباد، کولکتہ، لکھنؤ، ممبئی اور پونے ہیں۔ گوہاٹی اور ترواننت پورم پریکٹس گیمزکی میزبانی کریں گے۔ دفاعی چمپئن انگلینڈ 2019 کے ورلڈ کپ کے فائنلسٹس کے درمیان ایک انتہائی منتظر تصادم میں نیوزی لینڈ سے مقابلہ کرے گا جو احمد آباد میں ٹورنمنٹ کا آغاز کرے گا، جبکہ میزبان ہندوستان کا مقابلہ پانچ بارکی فاتح آسٹریلیا سے چینائی میں 8 اکتوبر کو ہوگا۔ احمد آباد روایتی حریف ہندوستان اور پاکستان (15 اکتوبر) اور آسٹریلیا اور انگلینڈ (4 نومبر) کے درمیان میچوں کی میزبانی بھی کرے گا۔ کرکٹ ورلڈ کپ سوپر لیگ کے ذریعے 46 روزہ ایونٹ کے لیے آٹھ ٹیمیں کوالیفائی کرچکی ہیں جبکہ زمبابوے میں رواں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے فائنلسٹ ٹیمیں آخری دو جگہیں حاصل کریں گی۔ ٹورنمنٹ نے پچھلی بارکا راؤنڈ رابن فارمیٹ برقرار رکھا ہے جس میں تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف جملہ 45 لیگ میچ کھیل رہی ہیں۔ چھ میچز ہیں جو ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق 10:30 بجے شروع ہوں گے جبکہ ناک آؤٹ سمیت دیگر تمام میچز ڈے ،نائیٹ کے میچز ہوں گے جو دوپہر دو بجے شروع ہوں گے۔ ٹاپ چار ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی، جو 15 نومبرکو ممبئی اور 16 نومبر کو کولکتہ میں کھیلے جائیں گے۔ سیمی فائنل اور فائنل کے لئے ایک محفوظ دن ہوگا۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو، جیوف ایلارڈائس نے کہا ہمیں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا شیڈول جاری کرنے پر خوشی ہے جو کسی بھی عالمی ایونٹ سے پہلے ہمیشہ ایک بہت بڑا موقع ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں کروڑوں شائقین اس کا حصہ ہوں گے جس کی ہمیں امید ہے کہ یہ اب تک کا سب سے بڑا مینزکرکٹ ورلڈ کپ ہوگا اور ہم جانتے ہیں کہ ہندوستان میں ٹیمیں ایک منفرد پرجوش ماحول سے لطف اندوز ہوں گی جس کا اختتام سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم احمد آباد میں فاتحین کی ٹرافی اٹھانے کے ساتھ ہوگا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے کہا یہ بڑے اعزاز اور فخرکی بات ہے ۔ ہندوستان میں کرکٹ کا جوش اور جذبہ منفرد ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہاں اور بیرون ملک شائقین 2011 کے بعد پہلی بار ہندوستان میں ٹورنمنٹ کی واپسی کے منتظر ہوں گے، جب ہماری ٹیم گھریلو سرزمین پر ٹرافی اٹھانے والی پہلی ٹیم بنی تھی۔ اگر ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ کوالیفائی کرتا ہے، تو وہ کوالیفائر میں جہاں بھی ختم ہوتا ہے اس سے قطع نظر وہکوالیفائر1 ہوگا۔ اگر سری لنکا کوالیفائی کرتا ہے تو وہ کوالیفائر میں جہاں بھی ختم ہوتا ہے اس سے قطع نظر وہ کوالیفائر 2 ہوگا۔ اگر پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو وہ کولکتہ میں کھیلے گا۔ اگر ہندوستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو وہ ممبئی میں کھیلے گا۔ یہ میچز اسٹار اسپورٹس اور ڈزنی ہاٹ اسٹار پر نشر کیے جائیں گے۔
مقامات کے لحاظ سے شیڈول:
احمد آباد:
5 اکتوبر۔ انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ
15 اکتوبر۔ ہندوستان بمقابلہ پاکستان
4 نومبر۔ انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا
10 نومبر۔ جنوبی افریقہ بمقابلہ افغانستان
19 نومبر۔ فائنل
حیدرآباد:
6 اکتوبر۔ پاکستان بمقابلہ کوالیفائر 1
اکتوبر 9۔ نیوزی لینڈ بمقابلہ کوالیفائر 1
اکتوبر 12۔ پاکستان بمقابلہ کوالیفائر 2
دھرم شالہ:
7 اکتوبر۔ بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان (ڈے گیم)
10 اکتوبر۔ انگلینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش
16 اکتوبر- جنوبی افریقہ بمقابلہ کوالیفائر 1
اکتوبر 22۔ ہندوستان بمقابلہ نیوزی لینڈ
اکتوبر 29۔ آسٹریلیا بمقابلہ نیوزی لینڈ (ڈے گیم)
دہلی:
7 اکتوبر۔ جنوبی افریقہ بمقابلہ کوالیفائر 2
اکتوبر 11۔ ہندوستان بمقابلہ افغانستان
اکتوبر 15۔ انگلینڈ بمقابلہ افغانستان
اکتوبر 25۔ آسٹریلیا بمقابلہ کوالیفائر 1
نومبر 6۔ بنگلہ دیش بمقابلہ کوالیفائر 2
چینائی :
8 اکتوبر۔ بھارت بمقابلہ آسٹریلیا
14 اکتوبر۔ نیوزی لینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش (ڈے گیم)
اکتوبر 18۔ نیوزی لینڈ بمقابلہ افغانستان
اکتوبر 23۔ پاکستان بمقابلہ افغانستان
اکتوبر 27۔ پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ
لکھنؤ:
13 اکتوبر۔ آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ
اکتوبر 17۔ آسٹریلیا بمقابلہ کوالیفائر 2
اکتوبر 21۔ کوالیفائر 1 بمقابلہ کوالیفائر 2 (دن کا کھیل)
29 اکتوبر۔ ہندوستان بمقابلہ انگلینڈ
3 نومبر۔ کوالیفائر 1 بمقابلہ افغانستان
پونے:
19 اکتوبر۔ ہندوستان بمقابلہ بنگلہ دیش
30 اکتوبر۔ افغانستان بمقابلہ کوالیفائر 2
نومبر 1۔ نیوزی لینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ
8 نومبر۔ انگلینڈ بمقابلہ کوالیفائر 1
نومبر 12۔ آسٹریلیا بمقابلہ بنگلہ دیش (ڈے گیم)
بنگلورو:
20 اکتوبر۔ آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان
26 اکتوبر۔ انگلینڈ بمقابلہ کوالیفائر 2
نومبر 4۔ نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان (ڈے گیم)
9 نومبر۔ نیوزی لینڈ بمقابلہ کوالیفائر 2
نومبر 11۔ہندوستان بمقابلہ کوالیفائر 1
ممبئی:
21 اکتوبر۔ انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ
اکتوبر 24۔ جنوبی افریقہ بمقابلہ بنگلہ دیش
2 نومبر۔ ہندوستان بمقابلہ کوالیفائر 2
نومبر 7۔ آسٹریلیا بمقابلہ افغانستان
نومبر 15۔ سیمی فائنل 1
کولکتہ:
28 اکتوبر۔ کوالیفائر 1 بمقابلہ بنگلہ دیش
31 اکتوبر۔ پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش
5 نومبر۔ ہندوستان بمقابلہ جنوبی افریقہ
نومبر 12۔ انگلینڈ بمقابلہ پاکستان
16 نومبر۔ سیمی فائنل 2