حیدرآباد،27اکتوبر(یواین آئی)شہر حیدرآباد میں دیوالی کے موقع پر پٹاخوں کی دکانات پرلوگوں کا ہجوم دیکھاجارہا ہے ۔کئی لوگوں نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ پٹاخوں کی قیمتوں میں گزشتہ سال کے مقابلے اضافہ دیکھا گیا ہے ۔شہر کے صنعت نگر،جیڈی مٹلہ،ایل بی نگر اور دیگر علاقوں میں پٹاخوں کی زائد دکانات لگائی گئی ہیں۔اس دیوالی میں آلودگی سے پاک پٹاخے بھی فروخت ہورہے ہیں۔