حیدرآباد ۔ 10 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) خام تیل کی قیمتوں میں گزشتہ دنوں اضافہ ہوا تھا ، اب اس میں بتدریج کمی آرہی ہے ۔ ملک میں پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چھٹے دن بھی کمی ہوئی ہے ۔ حیدرآباد میں پٹرول کی قیمت فی لیٹر 5پیسے اور ڈیزل پر فی لیٹر 6 پیسے کی کمی آئی ہے ۔ اسی طرح ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 78.20 اور ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 72.79 ہوگئی ہے۔ امراوتی میں بھی پٹرول کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی جہاں پر پٹرول میں 5 پیسے اور ڈیزل میں 6 پیسے کم ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی آنے کے بعدریاست تلنگانہ میں بھی پٹرولیم اشیاء کی قیمتیں کم ہورہی ہیں ۔