حیدرآباد : حیدرآباد میں پٹرول کی قیمت میں پھر ایک مرتبہ اضافہ ہوگیا ہے ۔ریاستی دارالحکومت حیدرآباد میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 30پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 31پیسے کا اضافہ تیل کی کمپنیوں کی جانب سے کیاگیا جس کے بعد حیدرآباد میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 101.04روپئے ہوگیا۔ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 95.89 روپئے تک جاپہنچی۔ اسی طرح آندھرا پردیش کے شہر وجئے واڑہ میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 102.98روپئے اور ڈیزل کی قیمت 97.26روپئے ہوگئی۔