حیدرآباد میں کل ہند صنعتی نمائش ہوگی یا نہیں ؟

   

حیدرآباد ۔ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے ساری دنیا پریشان ہے سال 2021 پر بھی اس کے اثرات منڈلاتے نظر آرہے ہیں ۔ آل انڈیا انڈسٹریل اگزیبیشن نمائش کا انعقاد بھی غیر یقینی ہے۔ تلنگانہ حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے احتیاطی اقدامات کر رہی ہے ۔ آئندہ ماہ اس وباء کی دوسری لہر کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ایسی صورت میں امکان ہے کہ نمائش کے انعقاد کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ تاہم نمائش سوسائٹی نے اسٹال ہولڈرس سے درخواستیں طلب کی ہیں اور کہا ہے کہ اگر حکومت نے نمائش کی اجازت نہیں دی تو نمائش سوسائٹی اسٹال ہولڈرس کی درخواست فیس واپس کر دے گی ۔ 15 نومبر کے بعد حکومت سے اجازت طلب کی جائے گی ۔ اجازت ملنے پر کوویڈ 19 کے تمام رہنمایانہ خطوط پر عمل کیا جائے گا ۔