حیدرآباد کا آج بنگلور سے مقابلہ

   

حیدرآباد۔ سن رائزرس حیدرآباد جو پہلے ہی پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے وہ کل یہاں رائل چیلنجرز بنگلورکے خلاف وقار کیلئے مقابلہ کرے گی اور ویراٹ کوہلی کی ٹیم کا کھیل بگاڑ سکتی ہے ۔ دوسری جانب بنگلور کیلئے حیدرآباد کو شکست دینا اس لئے بھی ضروری ہے تاکہ وہ پلے آف میں رسائی کی اپنی امیدوں کو برقرار رکھ سکے ۔ آر سی بی اس وقت 12 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے اور اسے اپنی پلے آف جگہ کی ضمانت کے لیے دو میچوں کو جیتنا ضروری ہے۔ دوسری طرفحیدرآباد ٹورنمنٹ سے باہر ہے اور 12 میچوں میں آٹھ پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔