حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن تنازعہ پر سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔28 ۔اکتوبر (سیاست نیوز) سپریم کورٹ نے حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کو ہدایت دی ہے کہ وہ روز مرہ کے امور میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ کریں۔ حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے تنازعہ کے منظر میں سپریم کورٹ نے کہا کہ تنازعہ کے نتیجہ میں معمول کی کرکٹ سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔ عدالت نے معاشی امور سے متعلق چیکس پر اسوسی ایشن کے صدر محمد اظہرالدین اور سکریٹری وجئے آنند کو مشترکہ طور پر دستخط کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ چیف جسٹس این وی رمنا ، جسٹس سوریا کانت اور جسٹس ہیما کوہلی پر مشتمل بنچ نے چیکس کی اجرائی کے سلسلہ میں عبوری احکامات جاری کئے ہیں۔ اس معاملہ کی آئندہ سماعت دیپاولی کی تعطیلات کے بعد کی جائیگی ۔ ر

واضح رہے کہ حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن میں جاری رسہ کشی کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر دوران ہے۔ قطعی فیصلہ تک معمول کی سرگرمیوں کو متاثر ہونے سے بچانے کیلئے سپریم کورٹ نے صدر اور سکریٹری کو چیکس کی اجرائی کی ہدایت دی ۔ ر