حیدرآباد کو سربراہی آب کے لیے ٹھوس اقدامات

   

دریائے گوداوری سے آج سے مرحلہ 2 اور 3 کے ذریعہ سربراہی کا ڈیزائن
حیدرآباد۔ 31 ۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد واٹر بورڈ ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ آبادی والے شہر حیدرآباد کو پینے کا پانی فراہم کرنے کی ٹھوس کوشش کر رہا ہے ۔ یہ پہلے ہی سینکڑوں کیلو میٹر دور کرشنا گوداوری ، سنگور اور منجیرا ندیوں سے پانی سپلائی کر رہا ہے ۔ گوداوری مرحلہ 2 اور مرحلہ 3 بھی شروع کیا گیا ہے اور 2027 تک ہر گھر کو روزانہ پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور ساتھ ہی 2047 تک تلنگانہ کے کیور ایریا کو 24 گھنٹے پانی فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے ۔ دریائے گوداوری سے کل 30 ٹی ایم سی پانی کی دستیابی کے ساتھ مرحلہ 2 اور مرحلہ 3 کو ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ بورڈ نے اندازہ لگایا ہے کہ حیدرآباد شہر کے پانی کی طلب 2027 تک 835 ایم جی ڈی اور 2047 تک 1114 ایم جی ڈی تک بڑھ جائے گا۔ فی ال حال وہ اضافی 20 ٹی ایم سی پانی منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے ، اس کے علاوہ واٹر بورڈ موسیٰ ندی کے احیاء کیلئے جڑواں آبی ذخائر کو گوداوری کے پانی سے بھرنے کی بھرپور کوشش شروع کردی ہے ۔ گوداوری ڈرنکنگ واٹر سپلائی اسکیم مرحلہ 2 ، 3 پراجکٹ جس پر 7360 کروڑ روپئے کی لاگت آنے کی امید ہے ۔ میگا سٹی میں سیوریج کے 100 فیصد کو ٹریٹ کرنے اور دریائے موسیٰ اور جھیلوں میں آلودگی کو روکنے کیلئے آؤٹر رنگ روڈ کے اندر 972 ایم ایل ڈی کی گنجائش والے 39 ایس ٹی پیز پر کام کردیا گیا ہے ۔ یہ 2036 تک ضروریات کو پورا کرسکے گا ۔ سیوریج کو دریائے موسیٰ میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے ٹرنک لائنیس بچھانے کیلئے 4700 کروڑ روپئے سے ڈی پی آر تیار کرلیا جائے گا ۔ 2036 تک آؤٹر رنگ روڈ میں 100 فیصد سیوریج کو ٹریٹ کرنے کیلئے ایک ما سٹر پلان تیار کیا جارہا ہے ۔ حکام نے پہلے ہی اس بات کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے ہیں کہ آئندہ موسم گرما میں شہر کے مکینوں کو پینے کے پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ گزشتہ برسات کی وجہ سے زیر زمین پانی میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ واٹر بورڈ کے ایم ڈی اشوک ریڈی نے زیر زمین پانی کی سطح میں اضافہ کیلئے پانی کے گڑھے بنانے اور بارش کا پانی میں جمع کرنے کی پہل کی تھی ۔ نئے تعمیر ہونے وا لے مکانات کو نوٹس جاری کی گئی جس میں بارش کے پانی کو جمع کرنے کے اقدامات کرنے کو کہا گیا ۔ واٹر بورڈ ہر شہری کو 24 گھنٹے پانی کی سہولت فراہم کرنے کے اقدامات کر رہا ہے ۔ پانی کی فراہمی کیلئے مہیندرا ہلز میں مزید 5 ملین لیٹر ریزرو واٹر تعمیر کیا جائے گا اور آسمان گڑھ میں 7.5 ملین لیٹر کا ریزرو واٹر تعمیر کیا جائے گا۔ش