حیدرآباد: سماجی کارکن سید واصف حسین اور دیگر نے شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے، اسلئے کہ پچھلے دنوں انہوں نے خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رضوی نے سی اے اے مخالف ریلی میں شریک لکھنؤ کی خواتین کے خلاف توہین آمیز کلمات استعمال کیے تھے۔
ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ مظاہرہ کرنے والی خواتین خراب کردار کی ہیں اور وہ لکھنؤ کے پرامن ماحول کو خراب کررہی ہیں۔ اسے یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ‘بدکردار عورتیں جو پیسہ لیکر دھرن احتجاج اور دوسرے کام بھی کرتی ہے’۔
ان ریمارکس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حسین نے سٹی پولیس سے رضوی کے خلاف ’ہتک عزت کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
مرکزی حکومت کے نعرے ’’ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑاؤ ‘‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ ایسے افراد ہر عورت کی زندگی اور شائستگی کے لئے خطرہ ہیں۔