حیدرآباد کی مناساوارناسی مس ورلڈ 2021ء میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے کیلئے تی

   

حیدرآباد ۔ 20 نومبر (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کی مناسا وراناسی، جنہیں اس سال فبروری میں فمینا مس انڈیا 2020ء تاج حاصل ہوا تھا۔ 70 ویں مس ورلڈ بیوٹی مقابلہ میں ملک کی نمائندگی کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ یہ مقابلہ 16 ڈسمبر کو سان جوئن پویرٹوریکو میں جوز میگوئیل اگریلاٹ کولیسیم پر منعقد ہوگا۔ دراصل اس کا 2020ء ایڈیشن ڈسمبر 2020ء میں منعقد کیا جانے والا تھا لیکن کوروناوائرس وباء کے باعث اسے ملتوی کیا گیا تھا۔ بیوٹی پیگینٹس رپورٹ کے مطابق مناسا نے حال میں مہینوں کی تیاری کے بعد ایک انٹرنیشنل پلیٹ فارم پر ہندوستان کی نمائندگی کرنے کیلئے پویرٹوریکو روانہ ہوئی تھیں۔ مبینہ طور پر 100 ممالک میں دو بلین سے زائد لوگ مس ورلڈ 2021ء فائنل دیکھیں گے اور ٹیلی مونڈو پویرٹو ریکوکو مس ورلڈ فائنل ٹیلی کاسٹ کرنے کیلئے آفیشیل ٹی وی چیانل منتخب کیا گیا ہے۔ اس ایونٹ میں تقریباً 100 مقابلہ کرنے والوں کے حصہ لینے کی توقع ہے۔ حیدرآباد میں پیدا ہوئی 23 سالہ مناسا ایک انجینئر اور ایک فینانشیل انفارمیشن ایکسچینج انالائسٹ ہے۔ انہوں نے گلوبل انڈین میں اسکول کی تعلیم حاصل کی اور واسوی کالج آف انجینئرنگ سے کمپیوٹر سائنس میں گریجویشن کیا۔ ان کی زندگی میں تین انتہائی اثرانداز ہونے والے لوگ ہیں۔ ان کی ماں، دادی اور چھوٹی بہن۔ مناسا کیلئے پرینکا چوپڑا کی شخصیت بھی بڑی تحریک کا باعث ہے جو مس ورلڈ 2000 ایونٹ کی ونر بھی ہیں۔