حیدرآباد۔/8 ستمبر، ( سیاست نیوز) حیدرآباد کے امریکی کونسلیٹ نے ایک جائیداد پر تقرر کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ کونسلیٹ نے پبلک انگیجمینٹ اسپیشلسٹ کی جائیداد پر منتخب امیدوار کو ہفتہ میں 40 گھنٹے خدمات انجام دینا ہوگا۔ امیدوار کے پاس کسی یونیورسٹی سے کمیونیکیشنس، جرنلزم، انٹرنیشنل افیرس، امریکن یا انٹرکلچرل اسٹڈیز، مارکٹنگ کی ڈگری یا پھر مساوی قابلیت ہونی چاہیئے۔ امیدوار کو انگریزی پر عبور ہونا چاہیئے اور تلگو، ہندی یا اردو میں کسی ایک زبان سے واقفیت ہو۔ درخواست گذار لکھنے، بولنے اور پڑھنے میں مہارت رکھتا ہو۔ منتخب امیدوار کو سالانہ 2023793 روپئے تنخواہ ادا کی جائے گی۔ امیدوار کو درخواست کے ادخال کے ساتھ ڈگری سرٹیفکیٹ، رہائش یا ورک پرمٹ سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔ درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 6 اکٹوبر ہے۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار کونسلیٹ کی سرکاری ویب سائیٹ پر درخواست داخل کرسکتے ہیں۔1