حیدرآباد۔حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹر نینشل اسٹڈیم میں سن رائزر حیدرآباد کے کارگزار کپتان بھونیشور کمار نے ٹاس جیت کر راجستھان رائلز کو پہلے بیٹنگ کے لئے مدعوکیا جس کا مہمان ٹیم نے پورا فائدہ اٹھایا۔راجستھان کیلئے ابتدائی تین بیٹرس جوس بٹلر ، جیسوال اور سنجو سامسن نے نصف سنچریاں اسکور کی ۔بٹلر نے 22 گیندوں میں تین چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے ۔جیسوال نے 54 اور سامسن نے 55 رنز اسکور کئے۔حیدرآباد کیلئے فاروقی اور نٹراجن نے فی کس دو کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔