این ڈی آر ایف فنڈز کے ذریعہ ملک کی 21 ریاستوں کو 40,331.15 کروڑ کی اجرائی
حیدرآباد ۔ 29 جنوری (سیاست نیوز) حیدرآباد میں سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کیلئے مرکزی حکومت نے کوئی امداد نہیں کی ہے جبکہ ملک کے 21 ریاستوں کیلئے این ڈی آر ایف فنڈز کے تحت 40,331.15 فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ چیف منسٹر کے سی آر نے اس وقت وزیراعظم نریندر مودی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے 5 ہزار کروڑ روپئے کے نقصانات ہونے کی رپورٹ پیش کی تھی اور فوری طور پر 1350 کروڑ روپئے جاری کرنے کی اپیل کی تھی۔ مرکزی ٹیم نے شہر حیدرآباد کے علاوہ اضلاع میں بارش سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیتے ہوئے مرکزی حکومت کو رپورٹ پیش کی مگر مرکزی حکومت کی جانب سے تلنگانہ کو کوئی مالی امداد جاری نہیں کی گئی۔ دیڑھ سال قبل اکٹوبر 2020ء میں شہر حیدرآباد میں 100 سال کے دوران دوسری بڑی بارش ہوئی تھی۔ ایک ہی دن 32 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ لاکھوں عوام پانی میں محصور ہوگئے۔ بڑے پیمانے پر جانی مالی نقصانات ہوئے۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے تمام تفصیلات مرکزی حکومت کو پیش کی گئی۔ مرکزی حکومت کی جانب سے کوئی امداد نہیں دی گئی۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے فوری امداد کے طور پر چاول اشیائے ضروریہ کے علاوہ 10 ہزار روپئے کی امداد دی تھی۔ مرکزی امداد کیلئے چیف منسٹر نے 10 اکٹوبر 2020ء کو وزیراعظم کو مکتوب روانہ کیا۔ اس کے 25 دن بعد ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے مرکز کو مکتوب روانہ کیا تھا۔ اس وقت مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے تلنگانہ کو نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ کے تحت تلنگانہ کو 224 کروڑ روپئے جاری ہونے کا دعویٰ کیا تھا جو بے بنیاد ہے۔ ہر سال ریاستوں کو مرکز این ڈی آر ایف کی جانب سے فنڈز جاری ہوتے ہیں وہ ریاستوں کے حقوق ہے۔ تلنگانہ کو کوئی علحدہ فنڈز جاری نہیں ہونے کا حکومت نے دعویٰ کیا تھا۔ن