HANSA PRODUCTS کو برآمدات میں بہتر مظاہرہ پر کے ٹی آر کے ہاتھوں ایکسیلینس ایوارڈ کی پیشکشی
حیدرآباد ۔ 4 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : ہنسا پراڈکٹس کو برآمدات میں ان کے نمایاں کام کے اعتراف میں 3 جولائی کو ایچ آئی سی سی ، نووٹل پر منعقدہ ایک تقریب میں مہمان خصوصی وزیر انڈسٹریز کے ٹی راما راؤ اور مہمان اعزازی پرنسپل سکریٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس جئیش رنجن نے ’ ایکسیلنس ان ایکسپورٹ ‘ پر فارمینس ( ایم ایس ایم ای ) ‘ کے لیے ایف ٹی سی سی آئی ایکسیلنس ایوارڈ پیش کیا ۔ اس کے منیجنگ ڈائرکٹر مسٹر سید فرحان حسن نے یہ ایوارڈ حاصل کیا ۔ ہنسا پراڈکٹس ، حیدرآباد کا ایک لیدر ایکسپورٹ ہاوز ہے ۔ اس کے چیرمین مسٹر سید باقر حسن چار دہوں سے زیادہ عرصہ سے اس گروپ کے سربراہ ہیں اور ان کی قیادت میں اس گروپ کو مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے کئی ایوارڈس حاصل ہوئے ہیں ۔ ان کے فرزندان مسٹر سید فرحان حسن اور مسٹر سید عرفان حسن نے ان کے ماسٹرس ان بزنس ایڈمنسٹریشن کی تکمیل کے بعد اس کمپنی میں شمولیت اختیار کی ۔ Hansa Products کی جانب سے لیدر گارمنٹس ، لیدر شوز ، لیدر گڈس اور فنیشڈ لیدر کی تیاری اور انہیں برآمد کیا جاتا ہے ۔ ان اشیاء کو اہم طور پر جرمنی ، آسٹریلیا اور دیگر یوروپی ممالک کو برآمد کیا جاتا ہے ۔ ہنسا پراڈکٹس کی جرمنی میں رجسٹرڈ کمپنی بھی ہے اور اس کا رول پراڈکٹس کی مارکیٹنگ ، ٹریڈ فیرس میں حصہ لینے کا ہے ۔ جرمنی میں اس کمپنی کی اپنی ڈیزائن ٹیم ہے جس میں ہر پراڈکٹ لائن میں ماہر ڈیزائنر ہیں ۔ ہنسا پراڈکٹس حکومت ہند کا مسلمہ ایک ایکسپورٹ ہاوز ہے ، انڈو جرمن چیمبر آف کامرس کارکن ہے ۔ اس کمپنی کے جملہ اسکلڈ / ان اسکلڈ ملازمین کی تعداد 500 سے زیادہ ہے ۔ اس گروپ نے حیدرآباد کے اہم مالس میں ریٹیل اسٹورس کا چین بھی شروع کیا ہے اور برانڈ نام Haans کے تحت آن لائن سیلس شروع کیا ہے ۔۔