حیدرآباد کے پرانے شہر میں موٹر سائیکل سواروں کا ہنگامہ۔ اعتراض پر گھر میں گھس کر حملہ، خواتین بھی زخمی

   

حیدرآباد۔/15 جون، (سیاست نیوز) حیدرآباد کے پرانے شہر میں بائیک سواروں نے ہنگامہ کیا۔ کالا پتھر علاقہ میں موٹر سائیکل سوار برق رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے جارہے تھے جس پر ایک نوجوان نے اس حرکت پر اعتراض کیا اور وجہ دریافت کی۔ بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں نے نوجوان کو زدوکوب کیا اور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اس کے گھر میں گھس کر بھی حملہ کیا جس کے نتیجہ میں خواتین زخمی ہوگئیں۔ اعتراض کرنے والے نوجوان کی والدہ کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ نوجوان نے بتایا کہ حملہ آوروں کے پاس خنجر اور لاٹھیاں و غیرہ بھی تھیں تاہم انہوں نے لاٹھیوں سے حملہ کیا۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس مقام واقعہ پر پہنچی اور تفصیلات حاصل کی گئیں۔ب