حیدرآباد3جون(سیاست نیوز )شہر حیدرآباد کے گاندھی ہاسپٹل جہاں پر کورونا کے مریضوں کا علاج کیاجارہا ہے میں فین اچانک اس وبا سے متاثر مریضوں پر گر پڑا جس کے نتیجہ میں موذی مرض سے متاثرہ دو افراد زخمی ہوگئے ۔ ہاسپٹل کی عمارت کی ساتویں منزل پر بعض متاثرین زیرعلاج ہیں جہاں پر چھت کے ہک سے اچانک فین ان مریضوں پر گرپڑا۔اس واقعہ میں دو مریض زخمی ہوگئے جن کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعہ سے کافی خوفزدہ ہیں۔ایسے واقعہ کااعادہ ہونے سے روکنے کیلئے حکام کو فوری اقدامات کرنے چاہئے ۔