حیدرآباد۔ کورونا وباء کے دوران یونیورسٹی آف حیدرآباد نے ایک 12 رکنی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے تاکہ تدریسی اور حصول علم کی سرگرمیوں کے آغاز کیلئے ایک روڈ میاپ تیار کیا جاسکے ۔ یونیورسٹی میں کورونا وباء کے پھیلاو کو روکنے کیلئے 15 مارچ سے تعلیمی سرگرمیاں روک دی گئی تھیں۔ یونیورسٹی تعلیمی سرگرمیوں کو بحال کرنے کیلئے مختلف امکانات کا جائزہ لے رہی ہے ۔ اسی لئے یہ ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے ۔