حیدرآباد 25 اپریل : ( سیاست نیوز ) : مسافرین کے زائد ہجوم کے پیش نظر ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے حیدرآباد اور شولا پور کے درمیان 24 اپریل تا 24 مئی روزانہ اسپیشل ٹرینس چلائی جارہی ہیں ۔ چنانچہ ٹرین نمبر 07003 ، حیدرآباد ۔ شولاپور اسپیشل ٹرین صبح 6 بجے حیدرآباد سے روانہ ہوگی اور اسی روز 12-20 بجے دن شولاپور پہنچے گی ۔ ٹرین نمبر 07004 شولاپور سے 1-20 بجے دن روانہ ہوگی اور اسی روز شام 8-20 بجے حیدرآباد پہنچے گی ۔ یہ ٹرینس دونوں سمتوں میں بیگم پیٹ ، لنگم پلی ، وقار آباد ، تانڈور ، سیڑم ، واڑی ، شاہ آباد ، کلبرگی ، گنگا پور روڈ ، آکلکوٹ روڈ اور تلاٹی اسٹیشنس پر توقف کریں گی ۔۔