گلبرگہ :ممتاز ماہر تعلیم،معمار و دانشور ، ، کلاسکر پراپرٹیز پرائیویٹ لمیٹیڈ کے مالک اور کلاسکر اسو سی ایٹس اینڈ کلاسکر انفرا اسٹرکچر کے میانیجنگ پارٹنرانجنئیرانیل کلاسکر نے میڈیکل کالج اور انجنئیرنگ کالج جیسے اعلیٰ تعلیمی اداروں پر مشتمل حیدر آباد کرناٹک ایجوکیشن سوسائیٹی کے 27فبروری کو منعقد ہونے والے گورننگ کونسل کے انتخابات میںحصہ لینے کے لئے بسوراجبھیملی پیانل کے ساتھ اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا ہے۔ رائے دہی 27فبروری کو پی ڈی اے انجنئیرنگ گلبرگہ میںمنعقد ہوگی ۔انجنئیر انیل کلاسکر نے کہا ہے کہ وہ تعلیمی میدان میں خدمات انجام دینے کے لئے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ انجنئیرانیل کلاسکر کے والد مرحوم پروفیسر شنکر رائو چنچولی کرپی ڈی اے کالج کے پرنسپل اور ایچکے ای سوسائیٹی کی گورننگ کونسل کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اورخود انجنئیر انیل کلاسکر بھی اس کالج میں بحیثیت پروفیسر خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ امیدواروںکی فہرست میں ان کا سلسلہ نمبر 3ہے ۔ انجنئیر انیل کلاسکر نے رائے دہندگان سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ اور آئیندہ نسل کی ترقی اور بہترین مستقبل کے لئے انھیں اور ان کے بسواراج بھیملی پیانل کے امیدواروں کواپنا قیمتی ووٹ دے کر کامیاب کریں ۔