حیدرآبادمیں بتکماں تہوار کا آغاز

   

حیدرآباد 7 اکتوبر (یواین آئی) شہر میں پھولوں کے تہوار بتکماں کا آغاز ہوا۔یہ تہوار تلنگانہ کی تہذیب وثقافت کو اُجاگر کرتا ہے ۔9روزہ تہوار کے سلسلہ میں جی ایچ ایم سی کی جانب سے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔مئیر جی وجئے لکشمی، ڈپٹی مئیر سری لتااوردیگر نے اس تہوار کو منایا۔کئی مقامات پر خواتین نے بتکماں کھیلا۔اس موقع پر مشہور میوزک ڈائرکٹر اے آررحمن کی جانب سے کمپیوز بتکماں گیت کو بھی بجایاگیا۔