حیدرآباد 19 اکتوبر (یو این آئی) شہر میں موسم کی تبدیلی جاری ہے ۔دن میں گرمی اور شام میں سردی ہورہی ہے ۔حیدرآباد کے بیشتر علاقوں میں دن میں اعظم درجہ حرارت 35 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ بارش کے بعد درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔کئی مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت 25 ڈگری ریکارڈ ہوا ۔ نامپلی میں درجہ حرارت 35.5 ڈگری درج کیاگیا۔ مونڈا بازار میں 35.4، ماریڈ پلی میں 35.2 اور شیخ پیٹ میں 35.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔