حیدرآبادی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ

   

حیدرآباد ۔ 22 ڈسمبر (سیاست نیوز) سیروسیاحت اور گھومنے پھرنے کا شوق رکھنے والے حیدرآبادیوں کی تعداد میں اس موسم سرما میں 20 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ سیروسیاحت کے یہ حیدرآبادی ٹراویلرس شمالی ہند میں ہماچل پردیش، لیہہ، شملہ، کسول اور منالی کو ترجیح دے رہے ہیں تو جنوبی ہندوستان میں گوا، ہمپس اور پڈوچیری ان کے پسندیدہ مقامات ہیں۔ کئی لوگ ان کے ختم سال کے فیسٹویٹز منانے کیلئے بین الاقوامی مقامات جیسے یوروپی شہروں اور ٹاؤنس جانے کی تیاری میں ہیں۔ حیدرآباد کے نئی نسل کے ٹراویلرس اس سلسلہ میں پرجوش ہیں۔ بنجارا ہلز روڈ نمبر 10 کے ایک ساکن 32 سالہ ایس تھامس نے کہا کہ ’’اس سال کرسمس اور سال نوتقاریب کیلئے میں فرانس میں اسٹراسبورگ جاؤں گا جہاں میں نے سنا ہے پورا شہر فیری لائیٹس اور ڈیکوریشنس میں ہوتا ہے‘‘۔ گچی باؤلی کے ایک ریگولر سولو ٹراویلر 30 سالہ نیکہیل پسپتی نے کہا کہ ’’گذشتہ سال میں نے ممبئی، ہمپی، حیدرآباد، اجنتا اور ایلورہ کے غار دیکھنے گیا تھا اس سال میں راجستھان میں مختلف مقامات پر جاؤں گا اور میرے ایک ہفتہ طویل سفر کا آغاز 26 ڈسمبر سے ہوگا۔