حیدرآبادیوں کو دھند والی صبح کیلئے تیار رہنے کا مشورہ

   

جنوری کے پہلے ہفتہ تک موسم جزوی طور پر ابرآلود: آئی ایم ڈی
حیدرآباد 29 ڈسمبر (سیاست نیوز) انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) نے حیدرآباد کے رہائشیوں کو دھند والی صبح کے لئے تیار رہنے پیش گوئی کی ہے۔ یہ سلسلہ جنوری کے پہلے ہفتہ تک دھند یا دھند کے حالات رہنے کی بات بتائی۔ دھند والے موسم کے علاوہ آئی ایم ڈی نے اس دوران جزوی طور پر ابرآلود آسمان رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ حیدرآباد میں حال ہی میں کم سے کم درجہ حرارت 16.3 ڈگری سیلسیس تک گرگیا تھا جو حیدرآباد یونیورسٹی میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ریاست میں سب سے کم درجہ حرارت 12.9 ڈگری سیلسیس ضلع رنگاریڈی میں ریکارڈ کیا گیا۔ آئی ایم ڈی نے دھند کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی۔ حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے کچھ ضروری نکات یہ ہیں۔ ٭ گاڑی کی رفتار کو کم رکھیں جس سے مرئیت میں کمی آتی ہے۔ فوگ لائیٹس اور کم بیم استعمال کریں۔ اونچی بیم سے پرہیز کریں کیوں کہ وہ دھند کو منعکس کرسکتے ہیں اور مرئیت کو خراب کرسکتے ہیں۔ معلوم راستوں پر قائم رہیں۔ مانوس سڑکیوں کم مرئی حالت میں اُلجھن کو کم کرنے میں مدد کرسکتی ہیں۔ محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں۔ گاڑیوں کے درمیان کافی جگہ کو یقینی بنائیں تاکہ فوری اور ہنگامی حالت میں رُک سکیں جس سے کسی حادثہ سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ تمام احتیاطی تدابیر کے باوجود گھنی دھند میں حادثات کا امکان رہتا ہے جس کے لئے شدید دھند کے دوران سفر سے پرہیز کریں۔ آئی ایم ڈی کی پیش گوئی کے بعد حیدرآبادی باشندوں کو سرد صبح اور کم مرئیت کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ شدید سردی کی وجہ سے تقاریب، شادی، ولیمہ اور دیگر تقاریب کے لئے بینکویٹ ہالز کو ترجیح دی جارہی ہے۔ سرد موسم سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہر ایک کے لئے ضروری ہے۔ (ش)