حیدرآباد میں امیزان کے مزید 2مراکز

   

حیدرآباد : امیزان انڈیا نے حیدرآباد میں مزید 2 مراکز کے قیام کے ساتھ ریاست میں اپنے انفراسٹرکچر میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ امیزان انڈیا ، فُل فیلمنٹ سنٹرس اینڈ سپلائی چین کے ڈائرکٹر پرکاش کمار دتہ نے بتایا کہ ہندوستان میں سرگرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی تلنگانہ حکومت کے ساتھ کمپنی نے شراکت داری کی ہے اور کمپنی کا سب سے بڑا سنٹر حیدرآباد میں قائم ہے۔