حیدرآباد 25اکتوبر(یواین آئی) حیدرا کمشنر اے وی رنگاناتھ نے وجئے واڑہ میں ڈپٹی چیف منسٹر اے پی پون کلیان سے ملاقات کی۔ وہ وجئے واڑہ میں ایک شادی میں شرکت کیلئے پہنچے تھے ۔ کل شب منگل گری میں کیمپ دفتر میں یہ ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر پون کلیان نے کہا کہ حیدراجیسا جدید نظام نہ صرف آندھرا پردیش بلکہ تمام ریاستوں کے لئے ضروری ہے ۔