حیڈرا نے مادھاپور میں فٹ پاتھ پر قبضے برخواست کئے

   

حیدرآباد۔30۔نومبر(سیاست نیوز) مادھا پورعلاقہ میں ’حیدرا‘ نے فٹ پاتھ پر قبضہ جات کو برخواست کروادیا۔ اتوار کی صبح مادھاپور ’مائنڈ اسپیس‘ کے قریب کارروائی میں ’حیدرا‘ حکام کو فٹ پاتھ پر دوکانات مالکین کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا کیونہ دوکانات مالکین ’حیدرا‘ افسران سے اپنے سامان کو ہٹانے وقت طلب کر رہے تھے ۔ علاوہ ازیں ان تاجرین کا کہنا تھا کہ انہیں انہدامی کارروائی اور قبضہ جات کو برخواست کروانے نوٹس نہیں دی گئی اس پر احتجاج کرنے والوں کو ’حیدرا‘ حکام نے بتایا کہ ناجائز قبضہ جات کی برخواستگی اور فٹ پر تعمیرات کے انہدام کیلئے نوٹس کی اجرائی ضروری نہیں ہے۔ ’حیدرا‘ عہدیداروں نے بتایا کہ اس انہدامی کاروائی میں فٹ پاتھ پر قبضہ جات کو مکمل برخواست کرکے فٹ پاتھ کو پیدل راہروؤں کے استعمال کے قابل بنادیاگیا ہے ۔مائنڈ اسپیس کی مصروف سڑک پر جہاں دونوں جانب فٹ پاتھس پر اشیاء خوردو نوش کی دکانات تھیں ان کیلئے شیڈس کی تعمیر و دیواریں بھی اٹھائی جانے لگی تھی ۔ تلنگانہ اسٹیٹ انڈسٹریل انفراسٹرکچر کارپوریشن و مقامی پولیس کی موجودگی میں اس کارروائی پر عہدیداروں نے بتایا کہ اس مصروف ترین سڑک پر روزانہ ٹریفک جام کی شکایت کے بعد ’حیدرا‘ اور ٹریفک پولیس و تلنگانہ انڈسٹریل انفراسٹرکچر کارپوریشن حکام نے جامع سروے کرکے پیدل راہروؤں کیلئے فٹ پاتھس کے تخلیہ کا منصوبہ تیار بنایا اور ان چھوٹے تاجرین کے قبضہ جات کو برخواست کروانے کے اقدامات کئے۔3