حیڈرا پالیسی سے متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ و امداد کی فراہمی کا مطالبہ

   

بھینسہ۔ 13؍ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ منڈل کے موضع وانل پاڈ کے 28 سالہ نوجوان کدم بھوجارام نامی مزدور گذشتہ دو ہفتہ قبل شدید بارش کے دوران برقی شاک لگنے سے فوت ہوگیا تھا جس کے افراد خاندان کو آج بھینسہ ڈاک بنگلہ میں رکن اسمبلی پوار راما راؤ پٹیل نے حکومت تلنگانہ کی جانب سے ضلع نرمل کلکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ کوٹہ کے تحت منظورہ پانچ لاکھ روپے کا چیک حوالے کرتے ہوئے تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اور ضلع انچارج ریاستی وزیر سیتا اکا سے اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر تحصیلدار پروین کمار ، ڈپٹی تحصیلدار اشوک ، سابق ایم پی پی عبدالرزاق کے علاوہ گنیش پٹیل ، سولنکی بھیم راؤ ، ٹی سرینواس ، سچن پٹیل ، چندر پٹیل ، سایا ریڈی، بھومیش و دیگر موجود تھے دریں اثنا رکن اسمبلی پوار راما راؤ پٹیل نے بھینسہ ڈاک بنگلہ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی حیڈرا پالیسی کے خلاف نہیں ہے لیکن اس معاملہ میں ریاستی حکومت غیرجانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیاسی رہنماؤں ، مالدار اور غریبوں کے ساتھ یکساں پالیسی اختیار کرے اور تالابوں کی بے قاعدگیوں میں غلط کام کرنے والوں کو سزا دیں جو کہ حکومت کی ذمہ داری ہے اور کہا کہ حیڈرا سے متاثر ہورہے غریبوں کو معاوضہ و امداد فراہم کیا جائے انہوں نے کہا کہ اگر حیڈرا جانبدارانہ انداز میں کام کرتی ہے تب بی جے پی کی قیادت میں احتجاج کیا جائیگا ۔انہوں نے گذشتہ کی بی آر ایس حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دس سالوں سے غریب خاندانوں کو نئے راشن کارڈ جاری نہ کرتے ہوئے کافی نقصان کی ہے انھوں نے گنیش وسرجن جلوس کو پرامن طریقے سے منائے کی اپیل کی اس دوران بی جے پی کارکنان کی جانب رکن اسمبلی پوار راما راؤ پٹیل کو شالپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی۔