خاتون امریکی سیاح کی ہوٹل میں 14پالتو جانوروں کے ساتھ آمد

   

Ferty9 Clinic

احمدآباد ۔ 12اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک امریکی سیاح جو یہاں ایک ہوٹل میں 14پالتو جانوروں کے ساتھ آگئی، اُسے ہوٹل مینجمنٹ نے جب تخلیہ کیلئے کہا تو اُس نے پولیس سے رابطہ کیا ۔ ایک عہدیدار نے آج بتایا کہ یہ واقعہ 10اپریل کا ہے ، جب خاتون سیاح نے ہوٹل منیجر کے ساتھ بحث و تکرار کے بعد پولیس کو فون کیا ۔ سیاح کے ساتھ 6بلیاں ، 7کتے اور ایک بکری ہے اوروہ 9اپریل کی رات ہوٹل پہنچی ۔ ہوٹل منیجر نے بتایا کہ سیاح کی طرف سے دو لوگ آئے اور ہوٹل روم بک کرایا لیکن انہیں یہ نہیں ب تایا گیا کہ اس کے ساتھ پالتو جانور بھی ہوں گے۔آخر کار ہوٹل مینجمنٹ کو راحت کی سانس نصیب ہوئی جب امریکی سیاح نے ہوٹل روم خالی کردینے کا فیصلہ کیا ۔ منیجر رمیش پانچل نے بتایا کہ 50سال سے زائد عمر والی امریکی سیاح جمعہ کی دوپہر اپنے تمام پالتو جانوروں کے ساتھ ہوٹل چھوڑ گئی اور اس نے بتایا کہ وہ کیرالا جارہی ہے ۔