بھوپال۔ بہار کے مظفر پور سے گجرات کے سورت جانے والی ایک 30 سالہ خاتون کو مدھیہ پردیش کے گوالیار میں مردوں کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر چلتی ٹرین سے باہر پھینک دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمین، جو اسی ڈبے (سلیپر) میں تھے، انہوں نے خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی اور جب اس نے مزاحمت کی تو انہوں نے خاتون اور اس کے مرد رشتہ دارکو ٹرین سے باہر پھینک دیا۔ یہ واقعہ 19جون کو گوالیار ضلع میں پیش آیا۔ تاہم متاثرین 5تا6 کلومیٹر پیدل چلنے کے بعد ایک گاؤں تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔