جکارتہ : انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون شادی کے 10 ماہ بعد اس وقت دنگ رہ گئی جب اسے معلوم ہوا کہ اس کا شوہر اصل میں عورت ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کی ایک خاتون کو شادی کے 10 ماہ بعد اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب اسے احساس ہوا کہ اس کا شوہر ایک عورت ہے جو مرد بن کر اسے دھوکا دے رہا تھا۔خاتون نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ میں مئی 2021 میں اپنے شوہر سے ڈیٹنگ ایپ پر ملی اور مجھے معلوم ہوا کہ وہ شخص سرجن ہے اور اس کا کاروبار بھی ہے۔ تاہم کچھ عرصے بعد ہم نے ایک خفیہ تقریب میں شادی کی اور گھر سے دوسری جگہ منتقل ہوگئے۔