خاتون نے دبئی سے آنے والی بیٹی سے 10 کلو ٹماٹر منگوالئے

   

نئی دہلی : ہندوستا میں ٹماٹر کی قیمت میںزبردست اضافے کے بعد ایک خاتون نے دبئی سے ٹماٹر منگوا لیے۔میڈیا کے مطابق خاتون نے دبئی سے واپس آنے والی بیٹی سے 10 کلو ٹماٹر لانے کی فرمائش کر دی، بیٹی نے سوپر اسٹور سے ٹماٹر خرید کر سوٹ کیس میں بھرے اور اڑان بھر کر ہندوستان پہنچ گئی۔ٹوئٹر پر اس کی بہن نے بتایا کہ اس کی بہن دبئی سے بچوںکے ساتھ چھٹیاں منانے کیلئے ہندوستان آرہی تھی ۔ اس نے ماں سے پوچھا کہ دبئی سے کچھ لانے کی فرمائش ہے تو ماں دس کلو ٹماٹر کی فرمائش کردی کیونکہ ہمارے گھر میں ٹما ٹر بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے ۔خیال رہے کہ ہندوستان میں ٹماٹر کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے ہوگیا ہے ۔