خاتون نے ہیلمٹ کی جگہ پلاسٹک کور پہنا

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد28اکتوبر(یواین آئی) شہر حیدرآباد میں ٹووہیلر کی پچھلی نشست پر سوارایک خاتون نے ہیلمٹ کے متبادل کے طورپر پلاسٹک کے کور سے اپنے سر کو ڈھانک لیا۔اس خاتون کی اس تصویر کو سائبرآباد ٹریفک پولیس نے اپنے ٹوئیٹر پر پوسٹ کیا۔سائبرآباد ٹریفک پولیس نے ساتھ ہی لکھاہیلمٹ سے مکمل سر کو ڈھانکاجاناچاہئے تاہم کور، ہیلمٹ کے طورپر استعمال نہیں کیا جانا چاہئے ۔ہیلمٹ پہنیں،محفوظ رہیں۔یہ ٹوئیٹ کافی وائرل ہوگیا۔کئی افراد نے کہا کہ ہمیں اپنے تحفظ کے بارے میں فکرکرنی چاہئے ۔شہر کی سڑکوں پر اموات اور زخمی ہونے کے واقعات کو کم کرنے کے لئے حیدرآباد ٹریفک پولیس نے ٹووہیلر سواروں کیلئے بھی ہیلمٹ کے قانون کو نافذ کیا ہے ۔گاڑی کی پچھلی نشست پر سوار افراد کے لئے ہیلمٹ کے استعمال کی معقولیت یہ ہے کہ حادثات کی صورت میں گاڑی کی پچھلی نشست پر سوار شخص کی بھی موت ہوسکتی ہے ۔