خاتون پر حملہ کے بعد مندر میں سرقہ کرنے والا شخص گرفتار

   

حیدرآباد۔/30اپریل، ( سیاست نیوز) پولیس مائیلار دیو پلی نے خاتون پر حملہ کرتے ہوئے مندر میں سرقہ کرنے والے ایک سارق کو گرفتار کرلیا۔ شکایت کے اندرون 24 گھنٹے اس کیس کو حل کرتے ہوئے پولیس نے 31 سالہ ایس کمار گوڑ ساکن برنداون کالونی مائیلار دیو پلی کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 28672 روپئے مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا۔ اس کیس کے علاوہ پولیس نے گوڑ کی گرفتاری سے راجندر نگر پولیس اسٹیشن حدود میں دو اور مقدمات کی یکسوئی کرلی۔ پولیس کے مطابق 25 سالہ شخص سنگم سوراج ساکن کاٹے دھان نے شکایت کی تھی کہ اس کی پہلی بیوی پر نامعلوم شخص نے قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے مندر کی ہنڈی کا قفل گوڑ کر رقم اور دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا تھا اور اس دوران شکایت مزاحمت کرنے والی 70 سالہ خاتون میناکشی پر حملہ کرتے ہوئے فرار ہوگیا تھا۔ میناکشی کا علاج جاری ہے۔ اس دوران انسپکٹر راجندر گوڑ نے کارروائی کرتے ہوئے ایس کمار گوڑ کو گرفتار کرلیا۔ ع