خاتون ڈاکٹر کی خودکشی ،فڑنویس معافی مانگیں:کانگریس

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 30 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس نے مہاراشٹر میں خاتون ڈاکٹر کی خودکشی کے معاملے میں ریاستی حکومت پر ملزمین کو بچانے کا الزام عائد کیا ہے ، اور خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے جانچ کرانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس بغیر تحقیقات کے ملزمین کو کلین چٹ دے رہے ہیں، اس کے لیے انہیں معافی مانگنی چاہیے ۔ممبئی کانگریس صدر اور رکن پارلیمنٹ ورشا گائکواڑ اور مہاراشٹر کانگریس کے سینئر ترجمان اتل لوڑھے پاٹل نے جمعرات کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ خودکشی کرنے والی خاتون ڈاکٹر ایماندار تھیں اور سیاسی دباؤ اور نظام کی ناکامی کے باوجود آخری لمحے تک لڑتی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ خاتون ڈاکٹر پر شوگر مل کے مزدوروں کے فرضی فٹنس سرٹیفیکیٹ اور پوسٹ مارٹم رپورٹ بنانے کے لیے سیاسی دباؤ ڈالا جا رہا تھا اور وہ زوردار مخالفت کرتی رہیں۔