حیدرآباد۔/12جنوری، ( سیاست نیوز) خاتون پولیس کانسٹبل کا جنسی استحصال کرنے والے پولیس کانسٹبل کو آمنگل پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 25 سالہ ناگیشور راؤ جو سائبرآباد پولیس کمشنریٹ سے وابستہ کانسٹبل بتایا گیا ہے سال 2019 بیاچ سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کانسٹبل پر الزام ہے کہ اس نے 2019 کے بیاچ کی ساتھی کانسٹبل سے شادی کا وعدہ کرتے ہوئے اس کا جنسی استحصال کیا۔ ایک مرتبہ حمل ساقط کروانے کے بعد دوبارہ خاتون کانسٹبل سے جنسی وابستگی جاری رکھتے ہوئے اس کا استحصال کیا۔ جب خاتون کانسٹبل دوبارہ حاملہ ہوگئی تو ناگیشور نے شادی سے ٹال مٹول کرتے ہوئے شادی سے انکارکردیا۔ خاتون پولیس کانسٹبل کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے آمنگل پولیس نے ناگیشور راؤ کو گرفتار کرلیا۔ ع