خاتون کانسٹیبل پر حملہ کرنے والا مجرم پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک، دو گرفتار

   

لکھنؤ: اتر پردیش پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس نے گزشتہ مہینے سریو ایکسپریس پر خاتون ہیڈ کانسٹیبل کی پٹائی کرکے زخمی کرنے والے انعامی مجرم کو ایک مسلح تصادم کے بعد مار اگیا جبکہ دو دیگر زخمیوں کر پکڑ لیا گیا۔ اس تصادم میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راج کرن نیر نے جمعہ کو صحافیوں کو بتایا کہ 29-30 اگست کی رات ساون میلے کے دوران کچھ بدمعاشوں نے ایک خاتون ہیڈ کانسٹیبل کے ساتھ مار پیٹ کی جس اسے وہ زخمی ہوگئی تھی۔ اس معاملے میں پولیس نے مختلف فوجداری دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے بدمعاشوں کی تلاش شروع کر دی تھی۔اسی سلسلے میں ایک اطلاع کی بنیاد پر ایس ٹی ایف اور مقامی پولیس نے عنایت نگر علاقہ میں بدمعاشوں کی گھیرابندی کی اور انہیں خودسپردگی کرنے کی تنبیہ کی جسے نظر انداز کرتے ہوئے بدمعاشوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی۔